کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا براہ راست منفی اثرات
کا باعث ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل
بھارتی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق سبز چائے میں بڑی مقدار میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے جسم میں اضافی چربی بننا کم ہوجاتی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال معدے اور جگر کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔ خاص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا براہ راست منفی اثرات کا باعث بنتا ہے۔
سائسندانوں کا کہنا ہے کہ معدے میں پیدا ہونے والا گیسٹرک جوس نظام انہضام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن سبز چائے میں موجود قدرتی اجزاء اسے کمزور کردیتے ہیں جس کی وجہ سے کھانا صحیح طور پر ہضم نہیں ہوپاتا جو معدے اور جگر کی کئی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بنتا ہے۔
No comments:
Post a Comment